ڈی ڈی ایچ او پسرورکاعطائی ڈاکٹروں کے خلاف ایکشن تین عطائی ڈاکٹر سِیل کر دئیے

پیر 4 جون 2018 23:38

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) ڈی ڈی ایچ او پسرورکاعطائی ڈاکٹروں کے خلاف ایکشن تین عطائی ڈاکٹر سِیل کر دئیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی ڈی ایچ او پسرور ڈاکٹر ولید کا سینٹری انسپکٹر سعید اور اپنی ٹیم کے ہمراہ چونڈہ کے نواحی گائوں بٹر ڈوگڑاں پر چھاپے کے دوران خالد کلینک اور سرویا میڈیکل سٹورسِیل کر دیا اس موقع پر ڈی ڈی ایچ او پسرور ڈاکٹر ولید نے میڈیا کو بتایا کہ غیر معیاری ،و غیر ملکی ادویات فروخت کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی اگر غیر معیاری و غیر ملکی ادویات فروخت کرتے ہوئے کوئی پکڑا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارووائی عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :