یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے جائیں۔ ایس ایس پی لاڑکانہ

پیر 4 جون 2018 23:40

لاڑکانہ۔ 4جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) ایس ایس پی لاڑکانہ تنویر حسین تنیو نے 21 رمضان المبارک یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ضلع کے اندر حفاظتی انتظامات کو مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ضلع کے اہم چوراہوں اور امام بارگاہوں پر ایک ہزار اضافی نفری مقرر کی گئی ہے جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے رینجرز کو بھی اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت نیپ چیکنگ کو یقینی بنانے کے لیے گشت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ جدید سی سی ٹی وی کیمروں اور مووی رکارڈنگ کے ذریعے تمام مجالس اور ماتمی جلوسوں کی مانیٹرنگ کو بھی یقینی بنایا گیا ہے جبکہ ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لیے ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے۔