بڑے صنعتی اداروں کے شعبہ میں کیمیکل کے شعبہ کا حصہ 2 فیصد سے بھی کم ، سالانہ ریونیو 3 ارب ڈالر ہے، سٹیٹ بینک

منگل 5 جون 2018 10:00

ْ اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) بڑے صنعتی اداروں کی شعبہ (ایل ایس ایم) میں کیمیکل کے شعبہ کا حصہ 2 فیصد سے بھی کم ہے جبکہ شعبہ کا سالانہ ریونیو 3 ارب ڈالر کے قریب ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق کیمیکل کے شعبہ میں ترقی کی وسیع امکانات موجود ہیں جس سے استفادہ کیلئے شعبہ پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران کیمیکل کی مقامی صنعت کی پیداوار میں 2.3فیصد کی کمی واقع ہوئی تھی جس کا بنیادی سبب چین سے مصنوعات کی درآمدات میں ہونے والا نمایاں اضافہ ہے کیونکہ پاکستان کی نسبت چین میں کیمیکل کا شعبہ جدید ترین خطوط پر استوار ہے اور پیداواری اخراجات کم ہونے کے باعث مصنوعات کی قیمتیں پاکستان کے مقابلہ میں نسبتاً کم ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں کیمیکل کے شعبہ سے درست استفادہ نہیں کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :