جنوبی سوڈان پر نئی پابندیاں عائد ہونے کی راہ ہموار

منگل 5 جون 2018 10:20

اقوام متحدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) اقوام متحدہ کے ایک اعلی عہدیدار نے عالمی طاقتوں کی طرف سے جنوبی سوڈان پر پابندیاں عائد کرنے کی حمایت کر دی۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق یو این ایمرجنسی ریلیف کے رابطہ کار مارک لوکوک نے جنیوا میں کہا کہ اس افریقی ملک کے تمام فریقین کو پانچ سالہ تنازعہ ختم کرنے کی خاطر مذاکرات پر لانے کے لیے ضروری ہے کہ ان پر دباؤ بڑھایا جائے۔ ممکنہ پابندیوں کے نتیجے میں جنوبی سوڈان کے کئی رہنماؤں کے غیر ممالک میں موجود اثاثے منجمد کرنے کے لیے ان پر سفری پابندیاں بھی عائد کی جا سکتی ہیں۔