سعودی عرب، اوقاف الراجحی کی طرف سے روزانہ 10ہزار افطار پیکٹ تقسیم

منگل 5 جون 2018 11:00

مکہ مکرمہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) سعودی اوقاف الراجحی نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی شریف میں یومیہ 10ہزار روزہ داروں کو افطار کرانے کا بندوبست کردیا۔

(جاری ہے)

حرمین شریفین انتظامیہ کے تعاون سے افطار دستر خوان لگوایا جارہا ہے۔ افطار پیکٹ میں انواع و اقسام کی کھجوریں ، مشروبات اورقہوہ شامل ہیں۔ اوقاف الراجحی نے مکہ مکرمہ، جزان، مدینہ منورہ، تبوک اور القصیم میں 85 مقروض قیدیوں کو ان کے قرضے ادا کرکے رہائی بھی دلا دی ہے۔

متعلقہ عنوان :