پاکستان میں بننے والی فٹبال خلا میں پہنچ گئی

گیند 'ایڈیڈاس ٹیلی اسٹار 18' پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں تیار کی گئی

منگل 5 جون 2018 12:08

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) پاکستان میں بننے والی فٹبال خلا میں بھی پہنچ گئی، گیند 'ایڈیڈاس ٹیلی اسٹار 18' پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں تیار کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں روسی اسٹیٹ اسپیس ایجنسی 'روس کوسموس' کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس میں 2 روسی خلاباز اینٹون شکاپلیروو اور اولیگ آرٹیم ییو فٹبال کھیلتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

خلائی اسٹیشن میں یہ فٹبال ٹریننگ سیشن فیفا ورلڈ کپ 2018 کے اعزاز میں منعقد کیا گیا تھا، جو 14 جون سے روس میں شروع ہو رہا ہے اور اس میں استعمال ہونے والی گیند 'ایڈیڈاس ٹیلی اسٹار 18' پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں تیار کی گئی ہیں۔روسی خبر رساں ادارے آر ٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق ان ہی میں سے ایک گیند خلا میں بھی بھیجی گئی جس سے خلابازوں نے فٹ بال کھیلی۔