گوئٹے مالا میں آتش فشاں پھٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 69 ہو گئی

منگل 5 جون 2018 13:00

گوئٹے مالا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) گوئٹے مالا میں فوئیگو آتش فشاں سے لاوا ابلنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق مقامی حکام کا کہنا ہے کہ لاوے کی زد میں آ کر 69 شہری ہلاک ہو چکے ہیں جن مین سے بہت کم ہلاک شدگان کی شناخت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

متعدد افراد کے بدستور لاپتہ ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ رواں برس کے دوران دوسری مرتبہ یہ آتش فشاں پھٹا ہے۔ فوئیگو پہاڑ کے قریب واقع دیہات خالی کرا لیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :