پی ایس ڈی پی کے تحت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ترقیاتی کاموں کے لئے اب تک 3کھرب 79کروڑ روپے کے فنڈز جاری

منگل 5 جون 2018 14:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 3کھرب 79کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔ حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال میں 3 کھرب 24 ارب 72کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے سیالکوٹ پسرور روڈکی تعمیر کے لئے 10کروڑ ،لاہور سیالکوٹ موٹروے لنک روڈ کی تعمیر کے لئے 50کروڑ ،این 5 کی تعمیر کے لئے 5ارب ،پشاور نادرن بائی پاس کے لئے 2ارب ،لاہور عبدالحکیم موٹروے سیکشن کی تعمیر کے لئے 47 ارب ،لاہور ایسٹرن بائی پاس کی تعمیر کے لئے 8ارب ،لواری ٹنل کو ملانے والی سڑکوں کی تعمیر کے لئے 4ارب 21کروڑ، جگلوٹ سکردو روڈ کی تعمیر کے لئے 7ارب ،ڈیرہ غازی خان میں نادرن بائی پاس کی تعمیر کے لئے ایک ارب ،سیالکوٹ لاہور موٹر وے کی تعمیر کے لئے 14 ارب50کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :