چین میں اصلاحات اور کھلے پن کے بعد سے قربیاً دو گنا زیادہ تعطیلات ہوتی ہیں

منگل 5 جون 2018 14:12

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) چار دہائی قبل اصلاحات اور کھلے پن کے بعد سے چین کی سرکاری تعطیلات اور اختتام ہفتہ پورے سال کے قریباً ایک تہائی کے برابر بنتے ہیں ،اس کی اطلاع چینی جریدہ پیپلز ڈیلی نے دی ہے ،تعطیلات کا موجودہ نظام طویل غورخوض اور پیش رفت کے بعد مرتب کیا گیا ہے ،اصلاحات اور کھلے پن کے ابتدائی برسوں میں ملازمین کو ہفتے میں صرف ایک دن کی چھٹی ہوتی تھی ۔

(جاری ہے)

1995میں کارکنوں کا ریسٹ ٹائم دو روزہ اختتام ہفتہ کے نفاذ سے دوگنا کر دیا گیا چار سال بعد 1999میں سنہری ہفتوں کا اجراء کیا گیا اور جشن بہاراں یکم مئی اور قومی دن کی تقریبات ایک ہفتے کی سرکاری تعطیلات کے ساتھ منائی جانے لگی ،رنمنبی یونیورسٹی کے تحت چین کے پرتعیش اقتصادی ریسرچ مرکز کے ڈائریکٹر وانگ چیانگ نے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی اور بہتری سے پیداواری استداد میں اضافہ ہوا ہے جس کے تحت لوگ کام کم اور آرام زیادہ کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :