عید شاپنگ کیلئے مارکیٹوں میں رش اپنے عروج پرپہنچ گیا، بڑی تعداد میں منچلوں نے بھی بازاروں کا رخ کر لیا

منگل 5 جون 2018 15:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) عید الفطر کی آمد کے باعث عید شاپنگ کیلئے مارکیٹوں میں رش اپنے عروج پرپہنچ گیاہے جبکہ بڑی تعداد میں منچلوں نے بھی بازاروں کا رخ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب چوڑیاں چڑھانے ، مہندی لگانے اور کٹنگ کرنے والوں سمیت بیوٹی پارلرز کی بھی چاندی ہو گئی ہے۔اس موقع پر عید کی چھٹیاں اپنے پیاروں کے سنگ گزارنے کیلئے آنیوالے پردیسیوں کی بڑی تعدا د بھی بیوی بچوں کے ساتھ عید کی خرید اری میں مصروف نظر آ رہی ہے جس سے بازاروں کی رونق میں بھی زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ۔

متعلقہ عنوان :