ماہر آرٹسٹ محمد عظیم اقبال کے خطاطی کے فن پاروں کی نمائش جمعہ 8 جون سے شروع ہوگی

منگل 5 جون 2018 15:31

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) لوک ورثہ میں ماہر آرٹسٹ محمد عظیم اقبال کے خطاطی کے فن پاروں کی نمائش جمعہ 8 جون سے شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوک اینڈ ٹریڈیشنل ہیریٹج لوک ورثہ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی نمائش میں آرٹسٹ کی خطاطی کے نمونے رکھے جائیں گے۔14 جون تک جاری رہنے والی نمائش میں آرٹسٹ کے 50 آرٹ کے فن پارے رکھے جائیں گے۔جن میں انہوں نے مختلف میڈیمز میں کام کیا ہے۔