امریکی سابق آفیسر چین کے لئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار،امریکی محکمہ انصاف

امریکی عسکری معلومات اور ٹیکنالوجی کی تفصیلات چین کو فراہم کرنے کے لیے آٹھ لاکھ ڈالر ادا کیے

منگل 5 جون 2018 15:33

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) امریکی خفیہ ادارے کے ایک سابق افسر کو چین کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا،سابق امریکی آفیسر کو امریکی عسکری معلومات اور ٹیکنالوجی کی تفصیلات چین کو فراہم کرنے کے لیے آٹھ لاکھ ڈالر ادا کیے گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی خفیہ ادارے کے ایک سابق افسر کو چین کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ انصاف نے بتایا کہ ریاست یوٹاہ کے رہائشی اس اٹھاون سالہ شہری کے خلاف ایک درخواست جمع کرائی گئی تھی۔ اس درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس شخص کو امریکی عسکری معلومات اور ٹیکنالوجی کی تفصیلات چین کو فراہم کرنے کے لیے آٹھ لاکھ ڈالر ادا کیے گئے تھے۔ ایف بی آئی نے بتایا کہ اس مشتبہ جاسوس کو سیاٹل کے ہوائی اڈے سے گزشتہ ہفتے اس وقت گرفتار کیا گیا، جب وہ چین کے لیے روانہ ہونے والا تھا۔

متعلقہ عنوان :