پاکستان نے لیڈز ٹیسٹ میں فائٹ نہیں کی جو تشویشناک بات ہے ،مکی آرتھر
مجھے اس ٹیم کے ساتھ رہتے ہوئے یہ انداز سب سے مایوس کن لگا، ہار جاتے لیکن فائٹ ضروری تھی ، ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے انگلینڈ کے دورے میں بیٹسمین کی حیثیت سے مایوس کیا، اسے بیٹنگ،وکٹ کیپنگ اور کپتانی میں توازن پیدا کرنا ہوگا، انٹرویو
منگل 5 جون 2018 16:23
(جاری ہے)
لیڈز ٹیسٹ میں پہلے بیٹنگ کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ اگر ہم ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرتے اور انگلینڈ بڑا اسکور بنالیتا تو ہمیں اسی قسم کے سوالوں کا جواب دینا ہوتا، نام نہاد ماہرین ہوش کے ناخن لیں، ہم نے درست فیصلہ کیا تھا۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ پاکستان ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں دبا کا شکار رہی، دوسری اننگز میں ٹیم پریشر برداشت نہیں کرسکی، پہلی اننگز میں انگلینڈ نے بہت اچھی بولنگ کی، ہم لیڈز ٹیسٹ بہت برے طریقے سے ہارے ہیں، ہمیں فائٹ کرکے ہارنا چاہیے تھا۔مکی آرتھر نے کہا کہ میں شکست کا جواز نہیں دے رہا لیکن یہ نوجوان ٹیم تھی جو سیکھنے کے مرحلے میں ہے اس ٹیم کو کریڈٹ دینا ہوگا اور ان کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنا ہوگا، اس دورے میں کئی کھلاڑیوں نے اپنی کلاس دکھا کر اپنے رتبے میں اضافہ کیا ہے، لیڈز میں ہار کے باوجود بہتری آرہی ہے لیکن ہم سیریز جیت سکتے تھے۔انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ میچز میں پہلی اننگز کے رنز سے میچ کا ٹیمپو بنتا ہے، دوسری اننگز میں مجھے مایوسی ہوئی، کھیل میں ہار جیت ہوتی ہے لیکن سوال یہ ہے کہ آپ کس طرح ہارے ہیں۔ہیڈنگلے میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کے فیصلے پر مکی آرتھر نے کہا کہ ہم انٹر نیشنل کرکٹ میں سخت اور مشکل فیصلے کرنا چاہتے ہیں، ٹاس کے بارے میں بحث پر خوش ہوں، لارڈز میں جو روٹ نے جو فیصلہ کیا وہ ہمارا بھی تھا لیکن صبح ہماری رائے موسم دیکھ کر تبدیل ہوگئی تھی کیوں کہ ہمیں علم تھا کہ اس پچ پر220,230رنز آخری اننگز میں مشکل ہوں گے۔مکی آرتھر نے اعتراف کیا کہ سرفراز احمد نے انگلینڈ کے دورے میں بیٹسمین کی حیثیت سے مایوس کیا، اسے بیٹنگ،وکٹ کیپنگ اور کپتانی میں توازن پیدا کرنا ہوگا، نمبر 6 پر بیٹنگ کر کے اسکور کرنا اس کے لیے چیلنج ہے وہ اس قسم کی چیلنج پورا کرتا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سرفراز نے وکٹ کیپنگ بہت اچھی کی ہے، اسے علم ہے کہ وہ بیٹنگ میں توقعات پوری نہیں کررہا ہے تاہم اس کے لیے وہ انتھک محنت کررہا ہے، مجھے امید ہے کہ جلد اس کی بیٹنگ فارم بحال ہوجائے گی، گزشتہ دو ٹیسٹ میں سرفراز احمد کی وکٹ کیپنگ بہت اعلی معیار کی تھی۔ہیڈ کوچ نے یہ بھی کہا کہ آئرلینڈ میں سرفراز احمد کی وکٹ کیپنگ خراب تھی، مجھے علم ہے کہ وہ جلد فارم میں آئے گا۔۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.