ماہر آرٹسٹ محمد عظیم اقبال کے خطاطی کے فن پاروں کی نمائش جمعہ 8 جون سے شروع ہوگی

منگل 5 جون 2018 16:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء)لوک ورثہ میں ماہر آرٹسٹ محمد عظیم اقبال کے خطاطی کے فن پاروں کی نمائش جمعہ 8 جون سے شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف فوک اینڈ ٹریڈیشنل ہیریٹج لوک ورثہ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی نمائش میں آرٹسٹ کی خطاطی کے نمونے رکھے جائیں گے۔14 جون تک جاری رہنے والی نمائش میں آرٹسٹ کے 50 آرٹ کے فن پارے رکھے جائیں گے۔جن میں انہوں نے مختلف میڈیمز میں کام کیا ہے۔