پسنی ،لیویز فورس کی کارروائی ، منشیات برآمد ،کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی

منگل 5 جون 2018 17:45

پسنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) پسنی ،لیویز فورس کی کاروائی ، منشیات برآمد تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح خفیہ اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر پسنی کی سربراہی میں لیویز فورس نے پسنی کے علاقے چربندن میں چھاپہ مار کر چرس برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

لیویز ذرائع کے مطابق اسمگلر ان منشیات کو بیرون ممالک اسمگلنگ کرنا چاہتے تھے ، لیویز فورس کی بروقت کارروائی سیاسمگلنگ ناکام بنادیا گیا۔ تاہم اس دوران کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

متعلقہ عنوان :