ملک اقبال یوسف میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ

غازی آباد سپورٹس نے غلام قادر میموریل کو 5 وکٹوں سے ہراکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

منگل 5 جون 2018 19:00

ملک اقبال یوسف میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) تیسرے ملک اقبال یوسف میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں غازی آباد سپورٹس نے غلام قادر میموریل کو 5 وکٹوں سے ہراکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

وحدت ایگلٹس گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں غلام قادر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 160 رنز بنائے۔ بلال ارشاد نے 51 رنز، کامران شوکت نے 43 رنز بنائے۔ محمد حمزہ نے 4 وکٹیں، کامل علی اور عمر ڈوگر نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ غازی آباد سپورٹس نے مطلوبہ سکور 5 وکٹوں پر پورا کرلیا۔ محمد ہارون نے 75 رنز، عمر ڈوگر نے 41رنز اور محمد وقاص نے 24 رنز بنائے۔ حماد سلیم نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ -18/--113

متعلقہ عنوان :