عالمی برادری غزہ میں خاتون ڈاکٹر کے مجرمانہ قتل کا نوٹس لے۔ عرب لیگ

منگل 5 جون 2018 20:10

ٴْٓقاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) قابض اسرائیلی فوج کے نشانہ بازوں کی جانب سے کم عمر فلسطینی خاتون ڈاکٹر رزان النجار کے وحشیانہ قتل پر عرب لیگ کی طرف سے سخت غم وغصے کا اظہار کیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عرب لیگ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ کم سن فلسطینی ڈاکٹر کو اس وقت گولیاں ماری گئیں جب وہ زخمیوں کو مرہم پٹی کرنے کی اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں انجام دے رہی تھیں۔

بیان میں کہا گیا ہ کہ النجار کا قتل ایک وحشیانہ فعل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔عرب لیگ عالمی برادری سے اس مجرمانہ واقعے کا نوٹس لینے اور نہتی فلسطینی نرس کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔بیان میں عالمی ادارہ صحت، ڈاکٹرز ود آٹ بانڈریز، ریڈ کراس اور انسانی حقوق کی دیگر عالمی تنظیموں سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ عالمی معاہدوں کے مطابق غزہ کی پٹی میں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے والے امدادی کارکنوں کو تحفظ فراہم کریں اور رزان النجار کے مجرمانہ قتل کی تحقیقات کے لیے عالمی سطح پر آواز بلند کریں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ 21 سالہ رزان النجار نامی ایک نرس کو اسرائیلی فوجیوں نے جنوبی غزہ میں خان یونس کے مقام پر ایک احتجاجی کیمپ میں گولیاں مار کر شہیدکردیا تھا۔ شہادت کے وقت بھی وہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کررہی تھیں۔ اسرائیلی فوج کے اس وحشیانہ اور مجرمانہ فعل کی شدید مذمت کی گئی اور اس واقعہ کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔۔

متعلقہ عنوان :