آئس کریم ڈسٹری بیوٹر وحید کے قتل کے اہم شواہد ملے ہیں ،سید علی

منگل 5 جون 2018 20:15

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) ایس پی پوٹھوہار سید علی نے کہا ہے کہ پیر کوافطاری سے پہلے ڈکیتی کی واردات کے دوران قتل ہونیوالے آئس کریم ڈسٹری بیوٹر وحید کے قتل سے متعلق اہم شواہد اکٹھے کرلئے ہیں ، سی سی ٹی وی کیمرہ کی مدد بھی حاصل کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس کے دوران ایس پی پوٹھوہار سید علی نے بتایا کہ کل افطاری سے پہلے ڈکیتی کی واردات کے دوران قتل ہوا تھا، آئسکریم ڈسٹری بیوٹر وحید کو قتل کیا گیا تھا، موقع سے اہم شواہد اکھٹے کیے گئے جبکہ راولپنڈی سی سی ٹی وی کیمرہ سے اہم شواہد حاصل ہوئے، ٹیکینکل ٹیم سے جیو فینسنگ کے ذریعے کی گئی تفتیش میں سامنے آیا کہ آئسکریم کمپنی کا اپنا گینگ ہے، اس واردات میں ڈرائیور غفور ملوث پایا گیا، تحقیقات میں غفور نے اعتراف کیا کہ تین رکنی گینگ مل کر واردات کرتا ہے، یہ ہمارا اہم ملزم ہے، ہمراہی ملزمان کو بھی گرفتار کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ویسٹریج اور ٹیکسلا میں بھی گینگ گرفتار کیے ہیں اور ہمارے جتنے بھی سرچ آپریشن ہوتے ہیں دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مل کر کرتے ہیں

متعلقہ عنوان :