ڈپٹی کمشنر سجاول کی زیر صدارت اجلاس، یوم علیؓ کے موقع پر سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی گئی

جلوس کی گزرگاہوں کی صفائی کا بہترین انتظام کرنے، مجالس اور جلوس کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے، صاف پینے کے پانی کی فراہمی اور سخت حفاظتی انتظامات کے لیئے کوشش کی جائے، ڈپٹی کمشنر غضنفر علی کی ماتحت افسران کو ہدایات

منگل 5 جون 2018 20:39

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر سجاول غضنفر علی قادری نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کے اکیس رمضان المبارک شہادت حضرت علی رضی اللہ عنہ کے موقعے پر جلوس کی گزرگاہوں کی صفائی کا بہترین انتظام کرنے، مجالس اور جلوس کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے، صاف پینے کے پانی کی فراہمی اور سخت حفاظتی انتظامات کے لیئے کوشش کی جائے۔

یہ ہدایتیں انہوں نے دربار ہال میں اکیس رمضان المبارک شہادت حضرت علی رضی اللہ عنہ کے موقعے پر امن اور امان برقرار رکھنے اور انتظامات کا جائزا لینے کے لیئے دربار ہال میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرIسردار ریاض حسین لغاری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرٹو شنکر لال راٹھوڑ، اسسٹنٹ کمشنر جاتی محمد حنیف پتافی، ریاض احمد ، حاجی اسلم میمن، ایس ایچ او سجاول مشتاق احمد اور دیگر متعلقہ افسران اور علمائے کرام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایتیں دیں کے وہ مجالس اور جلوس کے دوران امام بارگاہوں کے دورے کرکے درپیش مسائل حل کریں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کے اکیس رمضان المبارک شہادت حضرت علی رضی اللہ عنہ کی دین کی خاطر دی گئی عظیم قربانیوں کو یاد کرنے کے ساتھ ساتھ امن و محبت، ایثار اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی زندگی ہمارے لیئے بہترین نمونہ ہے۔ انہوں نے کہا کے ایپکس کمیٹی کی پالیسی کے مطابق کسی کو بھی معمول سے ہٹ کرنئے جلسے یا جلوس کی اجازت نہیں دے سکتے۔ اس موقعے پر موجود علمائے کرام نے امن امان کو برقرار رکھنے کے لیئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔