ناجائز تعلقات کے شبہ میں خاوند نے ساتھیوں سے ملکر بیوی کو قتل کردیا

منگل 5 جون 2018 21:07

عارف والا۔5 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) ناجائز تعلقات کے شبہ میں خاوند نی3 ساتھیوں سے ملکر بیوی کو تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا، تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 149/EBکے رہائشی شاہد نے اپنی بیوی صفیہ بی بی کو وقار اسلم سے ناجائز مراسم کے شبہ میں3 ساتھیوں سے ملکر سوٹے کے وارکرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے ،پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال عارفوالا پہنچادی، پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :