5لائن سپرنٹنڈنٹس سیکنڈکی لائن سپرنٹنڈنٹس فرسٹ کے عہدے پر ترقی

منگل 5 جون 2018 21:10

ملتان۔5 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو)اتھارٹی نے ڈسٹری بیوشن ونگ کے 5لائن سپرنٹنڈنٹس سیکنڈکو لائن سپرنٹنڈنٹس فرسٹ کے عہدے پر ترقی دیدی ہے ، پروموشن بورڈ کی منظوری سے ترقی پانے والے لائن سپرنٹنڈنٹس سیکنڈ میں محمد شفیق ( سیٹلائٹ ٹائون سب ڈویژن صادق آباد)، محمد انور (آپریشن سب ڈویژن بہاولپور)، محمد افضل( آپریشن سب ڈویژن نیوملتان)، محمد نازک ( سیٹلائٹ ٹائون سب ڈویژن بہاولپور)اور محمد خالد شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :