گوجر خان اور گردونواح میں موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

منگل 5 جون 2018 21:31

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) محکمہ موسمیات کی پیش گوئیاں غلط ثابت ہو گئیں۔ گوجر خان اور گردونواح میں موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، گرمی اور لوڈشیدنگ کے ستائے ہوئے روزہ داروں نے سکھ کا سانس لیا۔

(جاری ہے)

دولتالہ، جاتلی، سید کسراں، ساہنگ، مندرہ اور بھنگالی گوجر میں گذشتہ روز عصر سے قبل اور بعد میں ہونیوالی بارش سے علاقہ مکینوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے، بچے اور بڑے گھروں سے باہر نکل کر بارش میں نہاتے رہے،10دن سے گرمی اپنے عروج پر تھی جس کی وجہ سے روزہ داروں کو مشکلات کا سامنا تھا،بارش کے بعد علاقہ میں ہیٹ سٹروک کے خدشات بھی ٹل گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :