ایس ایس پی سکھر کی جانب سے قتل کا سخت نوٹس، تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

منگل 5 جون 2018 21:53

سکھر۔ 5جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ نے سکھر کے ایک علاقہ میں تنویر میرانی کے بیہمانہ قتل کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے قتل کی شفاف تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق انہوںنے اس ضمن میں متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی ہیں، ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے سخت سزا دی جائیگی، ایس ایس پی سکھرنے مقتول کے ورثاء سے ملاقات کی اوراظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے ورثاء کو ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری اور قتل کی شفاف تحقیقات کروانے کی مکمل یقین دہانی کرائی، تنویر میرانی قتل میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے انصاف کیا جائیگا اور ورثاء سے مکمل تعاون کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :