کسی حکومت نے نوجوانوں کے روزگار تعلیم اور صحت جیسی بنیادی ضروریات پر توجہ نہیں دی ، پروفیسر قاضی عتیق الرحمان

بدھ 6 جون 2018 11:43

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) ماہر تعلیم پروفیسر قاضی عتیق الرحمان امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی نے کہا ہے کسی حکومت نے نوجوانوں کے روزگار تعلیم اور صحت جیسی بنیادی ضروریات پر توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے آج معاشرہ افرا تفری کا شکار ہے۔ ملک کی 65 فیصد آبادی جوانوں پر مشتمل ہے۔ بیروزگار اکثریت کو اپنے ووٹ سے کرپٹ اور مفاد پرست سیاستدانوں کا بوریا بستر گول کرنا ہو گا ۔

بدھ کویہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ک ہملک کو تباہ و برباد کرنے کے درپے سیاستدان نئے جال لے کر عوام پر طبع آزمائی میں مصروف ہیں ۔

(جاری ہے)

عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے احسان مند ہونے کی بجائے ووٹرز پر ہی احسان دھر رہے ہیں ووٹ کی پرچی نویدانقلاب ہے اپنے جیسے لوگوں کا انتخاب کر کے ہی حقیقی تبدیلی لائی جا سکتی ہے انھوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں ملک لوٹنے اورملک بچانے والوں کا ٹاکرا ہو گا نوجوان اپنا کردار ادا کر کے ملک بچائیں از خود انتخابی مہم میں شامل ہوں سوشل میڈیا کے زریعے عوامی شعور کی بیداری اور ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاغزات نامزدگی حاصل کرنے کے بعد مختلف علاقوں کے نمائندہ ینگ لیڈرز سے ملاقات کے دوران کیا نوجوان قیادت نے پروفیسر قاضی عتیق الرحمان کے انتخاب میں حصہ لینے کو خوشآئند قرار دیتے ہوئے مہم میں شامل ہونے کی یقین دہانی کرائی۔