پاکستان کی سائیکلنگ ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کرے گی

پاکستان اسپورٹس بورڈ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جلد منعقدکریگا

بدھ 6 جون 2018 13:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) پاکستان کی سائیکلنگ ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کرے گی۔پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ کے مطابق انڈونیشیا نے ایشین گیمز میں شرکت کرنے کیلیے نام بھیجنے کی آخری تاریخ 11 مئی مقرر کی تھی تاہم فیڈریشن نے 6 کھلاڑیوں اور3 آفیشلزکے نام پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے ذریعے انڈونیشین سائیکلنگ فیڈریشن کے صدرکوبروقت بھجوا دئیے ہیں ،ْ امید ہے کہ قومی کھلاڑیوں کو جلد ایونٹ میں شرکت کی اجازت دی جائے گی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جلد منعقدکریگا۔دریں اثناء 2 رکنی قومی ٹیم رواں سال ستمبر میں آسٹریا میں شیڈول ورلڈ روڈ سائیکلنگ چمپئن شپ میں بھی شرکت کریگی ،ْ ایونٹ میں 182ممالک کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :