احسن اقبال کے دماغی معائنے کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

احسن اقبال نے عدلیہ مخالف بیان بازی کر کے آئین کی خلاف ورزی کی‘ ا ن کی بطور وزیر داخلہ توہین آمیز زبان ان کی ذہنی حالت کو ظاہر کرتی ہے‘عدالت احسن اقبال کے دماغی معائنے کا حکم دے‘ درخواست گزار

بدھ 6 جون 2018 15:13

احسن اقبال کے دماغی معائنے کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) عدلیہ مخالف بیان بازی کرنے پر سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کے دماغی معائنے اور زبان بندی کیلئے ہائی کورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق بیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ احسن اقبال نے عدلیہ مخالف بیان بازی کر کے آئین کی خلاف ورزی کی، بطور وزیر داخلہ احسن اقبال کی جانب سے توہین آمیز زبان ان کی ذہنی حالت کو ظاہر کرتی ہے، سابق وزیر داخلہ کا عہدہ اس قسم کی زبان استعمال کرنے پرقدغن عائد کرتا تھا، احسن اقبال نے عدلیہ مخالف تقریر کر کے شہریوں کو عدلیہ کیخلاف ابھارا جس کے نتیجے میں قصور میں عدلیہ مخالف ریلی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت احسن اقبال کے دماغی معائنے کا حکم دے۔درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ عدالت احسن اقبال کی زبان بندی کے بھی احکامات صادر کرے۔

متعلقہ عنوان :