سپورٹس ڈیسک**

اسکاٹ لینڈ کا پاکستان کیخلاف 2ٹی ٹوئنٹی کیلئے ٹیم کا اعلان لیفٹ آرم اسپر حمزہ طاہر اور وکٹ کیپر بیٹسمین کریگ والیک کو بھی شامل کرلیا

بدھ 6 جون 2018 16:14

ایڈنبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) اسکاٹ لینڈ نے پاکستان سی2 ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز کیلیے اسکواڈ میں لیفٹ آرم اسپر حمزہ طاہر اور وکٹ کیپر بیٹسمین کریگ والیک کو بھی شامل کرلیا، یہی اسکواڈ بعد میں نیدرلینڈز اور آئرلینڈ کے خلاف ٹی 20 ٹرائنگولر سیریز میں بھی حصہ لے گا۔

(جاری ہے)

حمزہ طاہر اسکاٹش سینئر کھلاڑی ماجد حق کے کزن ہیں، انھیں آف اسپنر مائیکل جونز کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا۔ پاکستان سے سیریز 12 جون سے شروع ہوگی۔میزبان اسکواڈ میں کپتان کائیل کوئیٹزر، رچی برنگٹن، ڈیلان بوج ، میتھیو کراس، الیسڈائیر ایوانز، کریگ والیک ، مائیکل لیسک، کالم میک لیورڈ، حمزہ طاہر، جارج مونسے، صفیان شریف، کرس سول، مارک ویٹ، بریڈ وہیل اور اسٹورٹ وائٹنگھم شامل ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :