ڈاکٹر ایم اے شاہ نائٹ ٹرافی2018ئ خیبر زلمی نے انوویٹرز سی سی کو 24 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا

بدھ 6 جون 2018 18:48

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) اصغر علی شاہ اسٹیڈیم کراچی پر جاری 23 ویں ڈاکٹر ایم اے شاہ نائٹ ٹرافی 2018ء کے دوسرے کوارٹر فائنل میں خیبر زلمی نے انوویٹرز سی سی کو 24 رنز سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کا بڑا اپ سیٹ کردیا اور سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ شکست خوردہ ٹیم مخالف ٹیم کا 95 رنز کا آسان ٹارگیٹ حاصل نہیں کر سکی۔

ایم عثمان شاندار بیٹنگ اور فواد خان کی تباہ کن بولنگ میچ کی نمایاں خصوصیت تھی۔ فواد خان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ میچ کے مہمان خصوصی ڈی آئی جی ویسٹ عامر فاروقی تھے جبکہ ڈی جی کے ڈی اے سمیع صدیقی نے گیٹ آف آنر کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر سید جنید علی شاہ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر نصرت فہیم عمران حسین زیدی اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اصغر علی شاہ اسٹیڈیم کی برقی روشنیوں میں کھیلے جانے والے اس میچ میں خیبر زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے خود کھیلنے کا فیصلہ کیا لیکن پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 94 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ایم عثمان نے 4چوکوں کی مدد سے 38اور شعیب آفریدی کے 20رنز میں بھی 4چوکے شامل تھے۔ شیفع اللہ خان نے 13رنز کا اضافہ کیا۔ عارف نے عمدہ بولنگ کی اور 14رنز دیکر 4وکٹیں حاصل کیں ۔

شاہ حسین اور عارف خان کے حصہ میں ایک ایک وکٹ آئی، جواب میں انوویٹرز سی سی کی ٹیم حیرت انگیز طور پر 16.2اوورز میں صرف 70رنز پر ڈھیر ہوگی ۔ فیروز الحسن 22اور عارف خان 15رنز کے ساتھ نمایاں اسکور رہے۔ خیبرزلمی کی جانب سے فواد خان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور صرف 11رنز دیکر 3اہم وکٹیں حاصل کیں ۔ ارشد وزیر ، عرفان خان اور ذیشان خان نے 2,2وکٹیں اپنے نام کیں۔ بعد ازاںمہمان خصوصی ڈی آئی جی ویسٹ عامر فاروقی نے فاتح ٹیم کے فواد خان کو میں آف دی میچ کا ایوارڈ دیا۔ ڈی جی کے ڈی اے سیمع صدیقی، ڈاکٹر سید جنید علی شاہ ، نصرت فہیم بھی اس موقع پر موجود تھے۔ امپائرز ایم ریحان ، ایم اظہر اور اسکورر بلال غریز تھے۔

متعلقہ عنوان :