محکمہ لوکل گورنمنٹ کی ملی بھگت ‘تعمیر لنک روڈ کھتیلی کے نام پر 75لاکھ روپے کی قومی خزانے کو پھکی

�لو میٹر روڈ کشمیرت کونسل اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کے کاغذوں میں مکمل جبکہ موقع پر ایک انچ بھی کام نہیں کیاگیا

بدھ 6 جون 2018 19:54

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) محکمہ لوکل گورنمنٹ کی ملی بھگت ‘تعمیر لنک روڈ کھتیلی کے نام پر 75لاکھ روپے کی قومی خزانے کو پھکی ‘4کلو میٹر روڈ کشمیرت کونسل اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کے کاغذوں میں مکمل جبکہ موقع پر ایک انچ بھی کام نہیں کیاگیا محکمہ لوکل گورنمنٹ کے آفیسران ٹھیکیدار شیراز اجمل عباسی سے بھاری کمیشن لیکر خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگے۔

روڈ کی تعمیر کے نام پر لاکھوں روپے ہڑپ کیئے جانے کیخلاف عوام علاقہ سراپا احتجاج بن گے ۔وزیر اعظم ‘چیف سیکرٹری‘وزیر لوکل گورنمنٹ ‘چیئرمین احتساب بیورو‘ڈی جی اینٹی کرپشن و دیگر دسے نوتس لینے کا مطالبہ ‘عوام علاقہ نے ٹھیکیدار کیخلاف احتساب بیورو مین ریفرنس دائر کرنے کیلئے مشاورت شروع کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 20-06-2015میں کشمیر کونسل کے فنڈز 75لاکھ روپے سے محکمہ لوکل گو رنمنٹ کے ذریعے راڑہ مین روڈ تا کھتیلی 4کلو میٹرسڑک کی سکیم رکھی گئی جس کاخفیہ ٹھیکہ ٹھیکیدار شیراز اجمل عباسی نے اپنے نام الاٹ کروا کر موقع پر کسی بھی قسم کا تعمیراتی کام کیئے بغیر 75لاکھ روپے ہڑپ کر لیئے۔

ان 75 لاکھ روپے میں سے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے چندآفیسران کو بھی ٹھیکیدار موصوف نے بھاری کمیشن دیا محکمہ لوکل گورنمنٹ کے کمیشن مافیا آفسران اور ٹھیکیدار کی ملی بھگت سے قومی خزانے کو 75لاکھ روپے کی پھکی تو ملی مگر گاوں کھتیلی‘جلو‘نندل‘بانڈی اور کھلمارکے سینکڑوں رہائشیوں کو سڑک کی سہولت سے محروم کر دیا گیا ۔3سال سے عوام علاقہ کی جانب سے متعلقہ اداروں کو آگاہی کے باوجود سڑک کی تعمیر نو کاکام نہیں کیا گیا اور نہ ہی 75لاکھ روپے کی خردبرد کی کسی ادارے نے تحقیق کی ہے۔عوام علاقہ نے وزیر اعظم آزادکشمیر‘وزیر امور کشمیر‘چیف سیکرٹری ‘احتساب بیورو سے اپیل کی ہے کہ سڑک کی تعمیر کے نام پر قومی خزانے کو لوٹنے والے ٹھیکیدار کیخلاف فوری کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :