بنوں،محکمہ اینٹی کرپشن نے کرپشن کے الزام میں ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا

بدھ 6 جون 2018 20:37

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) محکمہ اینٹی کرپشن بنوں نے کرپشن کے الزام میں ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا محکمہ انٹی کرپشن سرکل آفیسر اختر علی خان نے ڈائریکٹر خیبر پختونخوا عثمان زمان کی خصوصی ہدایت پر کارروائی کرکے قومی خزانے کو 45 لاکھ روپے کا نقصان پہنچانے والا مبینہ ڈاکٹر ظریف اللہ خان سکنہ چے گڑھی ممش خیل کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا آفیسرکا کہناتھاکہ مذکورہ ڈاکٹر کئی سالوں سے بیرون ملک مقیم تھے اور تنخواہیں باقاعدہ سرکاری خزانے سے وصول کرتے تھے ساتھ ہی پینشن بھی حاصل کرچکا ہے اس نے قومی خزانے کو پیتالیس لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا ہے جو محکمہ انٹی کرپشن بنوں کو سیکشن 420,468,471 5 (2) Pc act کے تحت میں مطلوب تھا گذشتہ روز کارروائی کرکے اسے گرفتار کرلیا اور سزا کے تحت جیل منتقل کردیا۔