آرٹسٹ سپورٹ پروگرام کے تحت فنکاروںکو دئیے جانیوالے امدادی چیک بائونس

بدھ 6 جون 2018 20:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء)آرٹسٹ سپورٹ پروگرام کے تحت فنکاروںکو دئیے جانے والے امدادی چیک بائونس ہو گئے ۔بتایا گیا ہے کہ فنکاروںکو کئی ماہ کی تاخیر سے 31مئی کو امدادی چیک دئیے گئے تاہم جب فنکاروں نے چیک جمع کرائے تو انہیں یہ کہہ کر چیک واپس کر دئیے گئے کہ متعلقہ اکائونٹ میں پیسے نہیں ہے۔

(جاری ہے)

20فنکاروں کو سالانہ 60ہزار روپے دئیے گئے تھے ۔اداکارہ نسرین قریشی نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے دئیے گئے امدادی چیک بائونس ہو گئے ہیں،حکومت جاتے جاتے بھی ہم سے دھوکہ کر گئی ہے۔