مختلف مقامات سے معمر خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں برآمد

بدھ 6 جون 2018 22:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) صوبائی دارالحکومت کے مختلف مقامات سے معمر خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، پولیس نے لاشوںکو مردہ خانے منتقل کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

ایدھی فائونڈیشن کے ذرائع کے مطابق فیصل ٹائون کے علاقہ میں ایک گھر سے دو روز پرانی لاش برآمد ہوئی ہے۔لاش کی شناخت 60سالہ رضیہ بیگم کے نام سے ہوی ۔پولیس نے لاش کو مردہ خانہ منتقل کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔کاہنہ کے علاقہ میں قبرستان سے 55سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔پولیس نے ضروری شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو مردہ خانہ منتقل کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :