پاکستانی نژادحاجی وسیم اختر بیلجیم کے عبدالستار ایدھی بن گئے

جمعرات 7 جون 2018 11:04

برسلز۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) حاجی وسیم اختر کو بیلجیم کا عبدالستار ایدھی کہا جاتا ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق بیلجیم کے پاکستانی نژاد شہری حاجی وسیم اختر گزشتہ نصف صدی سے فلاحی کاموں میں حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے برسلز میں پاکستان اسلامک کلچرل سینٹر کی بنیاد رکھی، جو گزشتہ 44 سال سے رنگ ونسل سے بالاتر ہو کر انسانیت کی خدمت میں مصروف ہے۔ حاجی وسیم اختر کی زیر نگرانی نہ صرف بیلجیم بلکہ پاکستان میں بھی صحت اور دوسرے شعبوں میں فلاحی کام جاری ہیں۔