امپیریل الیکٹرک کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں 17 فیصد کمی

جمعرات 7 جون 2018 11:06

امپیریل الیکٹرک کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں 17 فیصد کمی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) رواں مالی 2017-18ء کے ابتدائی نو ماہ کے دوران دی امپیریل الیکٹرک کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹد (ایمکو) کے بعد از ٹیکس منافع میں 17 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں ابتدائی نو مہینوں کے دوران کمپنی کا بعد از ٹیکس منافع 29 ملین روپے تک کم ہو گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کو 35 ملین روپے کا خالص منافع حاصل ہوا تھا، اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال ایمکو کے بعد از ٹیکس منافع میں 6 ملین روپے یعنی 17 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس سے کمپنی کی فی حصص آمدنی بی ایک روپے کے مقابلہ میں 0.83 روپے تک کم ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :