ہر 2 ما ہ بعد دیہی مرغیوں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے حفاظتی ٹیکے لگوانے کی ہدایت

جمعرات 7 جون 2018 14:18

فیصل آباد۔7 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) ماہرین لائیو سٹاک نے دیہی مرغیوں کے مالکان اور پولٹری فارمرز کو ہدائت کی ہے کہ وہ ہر 2ماہ بعد ایک مرتبہ اپنی مرغیوں کو رانی کھیت اور فائول پاکس جیسی امراض سے بچانے کیلئے حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں تاکہ انہیں ماحولیاتی تبدیلیوں اور موسمی اثرات کے باعث کسی مالی نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

(جاری ہے)

محکمہ لائیو سٹاک فیصل آباد کے ماہرین نے بتایا کہ اس وقت صوبہ پنجاب میں 4کروڑ کے قریب دیہی مرغیاں موجود ہیں۔ انہوںنے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک کے حکا م پولٹری فارمرز کی معاونت کیلئے ہمہ وقت دستیاب ہیں۔ انہوںنے کہا کہ حفاظتی ٹیکہ جات گھر کے قریب ویٹرنری ہسپتالوں یا لائیو سٹاک ڈسپنسریوں سے لگوائے جا سکتے ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ اس ضمن میں ایک ہیلپ لائن بھی قائم کر دی گئی ہے لہٰذا پولٹری فارمرز صبح 8سے رات 8بجے تک فری ہیلپ لائن پر رابطہ کر کے مزید معلومات ، مشاورت یا رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :