ایسا کیا ہوا کہ ریحام خان کو عمران خان کا بلیک بیری اٹھانا پڑا

کچھ تو گڑ بڑ ہوئی ہے جس کے بعد ریحام خان کی ای میلز ہیک کرنا پڑیں

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان جمعرات جون 17:00

ایسا کیا ہوا کہ ریحام خان کو عمران خان کا بلیک بیری اٹھانا پڑا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جون 2018ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب لانچ ہونے سے قبل ہی متنازعہ ہو چکی ہے۔۔ریحام خان نے اپنی کتاب میں تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان،،ان کے اہل خانہ اور عمران خان کے قریبی دوستوں سے متعلق بھی کچھ ایسی باتیں لکھی ہیں۔جس نے ریحام خان کی کتاب کو متنازعہ بنا دیا۔

ریحام خان کی کتاب میں سب سے اہم بات جس نے سب کی توجہ اپنی طرف مرکوز کی ہو ئی ہے۔وہ عمران خان کا "بلیک بیری ‘ ہے۔میڈیا پر یہ خبریں گردش کرتی رہی ہیں کہ ریحام خان جب طلاق ہونے سے قبل لاہور سے لندن گئی تھیں تو وہ عمرا ن خان کی بلیک بیری ڈیوائس اپنے ساتھ لے آئی تھیں۔کہا جا رہا ہے کہ عمران خان کے بلیک بیری میں بہت ساری ایسی چیزیں ہیں جو ریحام خان منظر عام پر لے آئیں تو پاکستان تحریک انصاف اور اس کے چئیرمین عمران خان کو بہت نقصان ہو گا۔

(جاری ہے)

اس متعلق ایک صحافی نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان کا بلیک بیری ابھی بھی برطانیہ میں موجود ہے اور یہ بلیک بیری ریحام خان نے اپنی کسی دوست کے پاس یا انشورنس کمپنی کے پاس رکھا ہوا ہے۔کہا جا رہا ہے کہ عمران خان نے ریحام خان کو طلاق دینے سے دو ماہ پہلے برطانیہ کے کچھ ماہر قانون سے رابطہ کیا تھا اور ان سے پوچھا تھا کہ اگر وہ ریحام خان کو طلاق دیتے ہیں تو اس کے برطانیہ میں کون سے قانونی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

جب کہ ریحام خان کو یہ بات پتہ چل گئی کہ عمران خان طلاق کے حوالے سے قانونی ماہرین کے ساتھ رابطے میں ہیں۔۔عمران خان اپنے بلیک بیری کے ذریعے قانونی ماہرین کے ساتھ رابطے میں تھے۔۔ریحام خان نے عمران خان کے بلیک بیری سے متعلق یہ بھی کہاہے کہ ایک رات میں تہجد کی نماز پڑھنے کے لیے اٹھی تو صوفہ درست کرتے ہوئے میں نے دیکھا کہ عمران خان نے اپنا بلیک بیری صوفے کے نیچے چھپایا ہوا تھا جس سے مجھے جھٹکا لگا کیونکہ اس سے پہلے عمران خان نے کبھی بھی مجھ سے اپنا بلیک بیری نہیں چھپایا تھا ۔

ریحام خان کا کہنا تھا کہ میں نے اس بلیک بیری کو اٹھا کر عمران خان کے میسجز پڑھے تو میں دنگ رہ گئی کہ عمران خان کسی شخص سے میرے بارے میں تفتیش کر رہے تھے کہ آیا میں برطانیہ کے فلاں علاقے میں رہی ہوں یا نہیں ،حالانکہ وہ یہی سوال ایک روز پہلے مجھ سے کر چکے تھے۔اس کے علاوہ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بلیک بیری میں ایسے کئی راز ہیں جو منظر عام پر آنے کے بعد عمران خان کی سیاسی ساکھ کو متاثر کر سکتے ہیں۔

ایسی تمام صورتحال میں پاکستان تحریک انصاف بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی۔جس کے بعد عمران خان کے قریبی دوست حمزہ علی عباسی ریحام خان کی خفیہ ای میلز منظر عام پر لے آئے ہیں اور عمران خان کی کتاب کا مسودہ بھی منظر عام پر لے آئے۔۔ریحام خان نے یہ الزام عائد کیا ہے کہ آخر ان کی ای میلز کیوں ہیک کی گئی ہیں کیا تحریک انصاف ایک بلیک بیری کی وجہ سے اتنی خوفزدہ ہے؟۔اس تمام صورتحال میں کئی سوالات کھڑے ہو گئے ہیں کہ کیا واقعی کوئی گڑ بڑ ہے جس نے تحریک انصاف کو ریحام خان کی ای میلز ہیک کرنے پر مجبور کیا ہے۔