تین مسلح ڈاکودن دیہاڑے مدینہ ٹائر ہائوس سے اسلحہ کے زور پر نقدی، موبائل لے اڑے

جمعرات 7 جون 2018 18:18

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) تین مسلح ڈاکوئوں نے دن دیہاڑے مدینہ ٹائر ہائوس سے اسلحہ کے زور پر 70 ہزار روپے کی نقدی ، دو موبائل فون چھین لئے۔

(جاری ہے)

بائی پاس روڈ پر واقع مدینہ ٹائر ہائوس پر تین مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکو آئے اور اسلحہ کے زور پر دکان میں موجود تمام افراد کو یرغمال بنا لیا اس دوران ایک ڈاکو ہوائی فائرنگ کرتا رہا ڈاکوئوں نے دکان سے 70 ہزار روپے کی نقدی اور دو موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :