وفاقی حکومت نے وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں میں خدمات سرانجام دینے والے اعلی افسروں کی رخصت کی درخواستیں منظور کرلیں،دوسرے افسران کو اضافی چارج سونپ دیئے

جمعرات 7 جون 2018 18:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) وفاقی حکومت نے وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں میں خدمات سرانجام دینے والے اعلی افسروں کی رخصت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے دوسرے افسران کو اضافی چارج سونپ دیئے ہیں ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹریسائنس اینڈ ٹیکنالوجی یاسمین مسعود کو 9 روز کے لئے بیرون ملک جانے کی رخصت ،سکرٹری سیکورٹی ڈویژن سید افتخار حسیب بابر کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی اضافی زمہ داریاں دیدیں گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی عامر اشرف خواجہ سرکاری دورے پر بیرون ملک روانگی کے لئے رخصت کی درخواست منظور کر کے سکرٹری ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈویژن شاہ رخ نصرت کو سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی کااضافی چارج دے دیا گیا۔سیکرٹری ایوی ایشن ڈاکٹر اعجاز منیر کو رخصت پر روانگی کے لئے رخصت کی منظوری دیتے ہوئے سیکرٹری واٹر ریسورس ڈویڑن شمائل احمد خواجہ کو سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔گریڈ 19 کے محمد یحییٰ کو ڈپٹی سیکرٹری پرائم منسٹر آفس اورگریڈ 18 کے محمد علی کو ضلعی انتظامیہ سے تبدیل کر کے پرائم منسٹر آفس تعینات کردیا گیاہے ۔

متعلقہ عنوان :