فاٹا سیکرٹریٹ سپیشل پروگرام کے تحت اپر اورکزئی کے نوجوانوں کیلئے بھاری مشینری چلانے کے بارے میں چھ مہینے پر مشتمل تربیتی کورس کا انعقاد

جمعرات 7 جون 2018 18:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) اورکزئی ایجنسی کی پولٹیکل انتظامیہ مقامی قبائلی لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف اقدامات اٹھا رہی ہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق مقامی نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع کی عدم موجودگی کو مدنظررکھتے ہوئے فاٹا سیکرٹریٹ سپیشل پروگرام کے تحت اپر اورکزئی کے نوجوانوں کیلئے بھاری مشینری چلانے کے بارے میں چھ مہینے پر مشتمل تربیتی کورس کا انعقاد کیا گیاجس کے تحت 16نوجوانوں کو ایکسکویٹر اور 10 نوجوانوں کو کرین چلانے میں تربیت دی گئی۔

اس تربیتی کورس کے بعد ان نوجوانوں کیلئے دونوں شعبوں میں کیرئیر کونسلنگ کے سلسلے میںایک روزہ سیشن کا بھی انعقاد کیا گیا۔ توقع ہے کہ اس تربیت کی حصول کے بعد ان نوجوانوں کو روزگار کے بہترمواقع ملیں گے اور اس طرح وہ اپنے خاندانوں کو معاشی طور پر سہارا دے سکیں گے۔

(جاری ہے)

ایک اور منصوبے کے تحت پولٹیکل انتظامیہ نے لوئر اورکزئی کی150مقامی کاشتکاروں میںاعلیٰ معیار کے اخروٹ کی4500پودے تقسیم کئے ہیں۔

اس منصوبے کے تحت مقامی کاشتکاروں کو اخروٹ کی بہترکاشت اور بہتر دیکھ بھال کو یقینی بنانے، اخروٹ اگانے کیلئے بہتر جگہ کے انتخاب، کھاد وں کے استعمال اور پانی کی مناسب فرا ہمی کے بارے میںبہترین طور طریقے سکھانے کے بارے میںآگاہی سیشن کا بھی انعقاد کیا گیا۔اس منصوبے کا بنیادی مقصد لوئر اورکزئی کے مقامی کاشتکاروں کو روزگار کے بہتر مواقع کی فراہمی ہے۔

متعلقہ عنوان :