ساہیوال،مختلف وارداتوں میں شہری قیمتی اشیاء و نقدی سے محروم

جمعرات 7 جون 2018 19:44

ساہیوال۔7 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) مختلف وارداتوں میں نامعلوم و نامزدملزمان لاکھوں روپے کی نقدی ‘طلائی زیورات اور موٹرسائیکل لے اڑے،ڈکیتی کی پہلی واردات نواحی گائوں102/6A-Rمیں ہوئی، یہاں دوپہر کے وقت محمد اکرم ہڑپہ اسٹیشن سے موٹرسائیکل پر ہڑپہ شہر جارہاتھا کہ راستے میں2نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور 75ہزا رروپے نقدی چھین کرفرارہو گئے، دوسری واردات دوپہر کے وقت روشن شہانی میںہو ئی ،یہاں عمر دراز اپنی موٹرسائیکل نمبر2948/SLL پر شہر سے واپس گھر جارہاتھا کہ راستے میں 4 ملزمان محمد اسحق وغیرہ پیچھے آئے اور گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل اور نقدی کل مالیتی 40ہزارروپے چھین کرفرار ہوگئے،تیسری واردات موضع بوہڑ میںہو ئی یہاں 4نامعلوم ملزمان نے جعفر علی کے گھرکی چھت پھاڑ کر گھر سے نقدی وطلائی زیورات کل مالیتی1لاکھ49ہز ارروپے لے اڑے،پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :