صدقہ فطر کی کم سے کم شرح کا اعلان کردیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 7 جون 2018 19:05

صدقہ فطر کی کم سے کم شرح کا اعلان کردیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) صدقہ فطر کی کم سے کم شرح کا اعلان کردیا گیا، صدقہ فطر کی کم سے کم شرح 100 روپے فی کس مقرر کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے آخری عشرے کا آغاز ہو چکا ہے۔ ممکنہ طور پر ملک بھر میں رواں برس رمضان المبارک کے کل 30 روزے ہوں گے۔ جبکہ پاکستان میں عید الفطر 16 جون بروز ہفتے کو ہوگی۔ ایسے میں اب رمضان المبارک کی مناسبت سے صدقہ فطر کی کم سے کم شرح کا اعلان کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رواں سال رمضان المبارک کی مناسبت سے صدقہ فطر کی کم سے کم شرح 100روپے فی کس مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ صاحب استطاعت افراد پیسوں کی بجائے کھجور، کشمش اور جو کی قیمتوں کے تناسب سے بھی صدقہ فطر ادا کرسکتے ہیں۔ صدقہ فطر کی کم سے کم شرح 2 کلو گندم کی قیمت کے برابر مقرر کی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ شرعی لحاظ سے رمضان المبارک کے دوران ہر مسلمان پر صدقہ فطر کی ادائیگی واجب ہے۔ شرعی لحاظ سے ہر مسلمان کو صدقہ فطر کی ادائیگی عید الطفرسے قبل کرنے کا حکم ہے۔ صدقہ فطر ادا کرنے کا مقصد یہ ہے کہ معاشرے کے غربا اور مساکین بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں۔