ابوظہبی میں سرکاری ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ کی عید سے قبل بطور بونس ادائیگی

ابوظہبی حکومت نے یہ اقدام ریاست کے بانی شیخ زید کے یوم پیدائش کی 100 سالہ تقریبات کے سلسلے میں اٹھایا

جمعرات 7 جون 2018 20:31

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) عرب ریاست ابوظہبی کے تمام سرکاری ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ عید سے قبل بطور بونس ادا کر دی گئی۔

(جاری ہے)

ابوظہبی حکومت نے یہ اقدام ریاست کے بانی شیخ زید بن سلطان النہیان کے یوم پیدائش کی 100 سالہ تقریبات کے سلسلے میں اٹھایا ۔ابوظہبی کے محکمہ فنانس نے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی ہدایت پر مئی میں بونس کیلئے 1.6 ارب درہم کا بجٹ جاری کر دیا جبکہ عجمان کے محکمہ فنانس نے یہ بونس عید الفطر سے قبل ملازمین کو ادا کرنے کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ عنوان :