امریکی کمپنی بوئنگ نے ایران کو جہاز فراہم کرنے سے انکار کردیا

امریکی پابندیوں کے پیش نظر ایرانی ایئر لائنز کیساتھ کئے گئے طویل معاہدے ختم کئے جارہے ہیں، ترجمان

جمعرات 7 جون 2018 20:55

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) امریکی طیارہ ساز کمپنی ’بوئنگ‘ نے ایران کو جہاز فراہم کرنے سے انکار کردیا۔ بوئنگ ترجمان کے مطابق امریکی پابندیوں کے پیش نظر ایرانی ایئرلائنز کیساتھ کیے گئے طویل معاہدے ختم کیے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بوئنگ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اب ان کے پاس ایران کو جہاز فروخت کرنے کا لائسنس موجود نہیں چنانچہ انہوں نے ایران کو کوئی طیارہ فراہم کیا اور نہ ہی فراہم کرنے کا ارادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ایران کی جانب سے جہازوں کے آرڈرز کو اپنے آرڈرز کی فہرست میں شامل بھی نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :