شہری تعطیلات کے دوران 2 ماہ کی فیس لینے والے نجی تعلیمی اداروں کے خلاف شکایات درج کرائیں،چیف کمشنر آفتاب اکبر درانی

جمعرات 7 جون 2018 22:21

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) چیف کمشنر اسلام آباد آفتاب اکبر درانی نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ تعطیلات کے دوران 2 ماہ کی فیس لینے والے نجی تعلیمی اداروں کے خلاف شکایات درج کرائیں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

چیف کمشنر نے جمعرات کو جاری عوام الناس کے آگاہی نوٹس میں شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایرا کے 4جون 2018ء کے نوٹیفکیشن کی خلاف ورزی کرنے والے مختلف سکولوں کے خلاف اپنی شکایات درج کرائیں۔

ایرا کا یہ نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایت پر جاری کیا گیا ہے لہٰذ عوام الناس سے درخواست ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات کے دوران دو ماہ کی فیس وصول کرنے والے سکولوں کے خلاف ضابطے کے تحت اپنی شکایات درج کرائیں۔ شہری اپنی تحریری درخواستیں ڈپٹی کمشنر آفس کو باضابطہ ارسال کرسکتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اس ضمن میں متعلقہ سکول کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ایرا اور متعلقہ درخواست دہندہ کو آگاہ کرے گا۔

متعلقہ عنوان :