حضرو،ڈاکو اسلحے کی نوک پر ٹھیکیدار سے چھ لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے

جمعرات 7 جون 2018 22:30

حضرو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) حاجی شاہ لنک روڈ پر دو ڈاکو اسلحے کی نوک پر ٹھیکیدار سے چھ لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ارشد نامی ٹھیکیدار جو اٹک کے نجی بینک سے رقم نکال کر اپنے دوست رضوان کے ہمراہ گوندل کے راستے اپنی کار LDL-707پر واپس کامرہ آرہا تھا کہ حاجی شاہ کے قریب دو نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے گن پوائنٹ پر ان سے چھ لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے دن دھاڑے اس ڈکیتی کی واردات سے عوام میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اٹک خورد پولیس نے نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :