شہباز شریف ٹی ٹوئنٹی رمضان کرکٹ کپ :یو سی 20نے 5وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے کوارٹر فائنل راونڈ کیلئے راہ ہموار کر لی

جمعرات 7 جون 2018 22:46

شہباز شریف ٹی ٹوئنٹی رمضان کرکٹ کپ :یو سی 20نے 5وکٹوں سے کامیابی حاصل ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) شہباز شریف ٹی ٹوئنٹی رمضان کرکٹ کپ کے اہم میچ میں یو سی 20نے یو سی 17کو 5وکٹوں سے شکست دیکر کوارٹر فائنل راونڈ کیلئے راہ ہموار کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق راونڈ سسٹم کے تحت کھیلے جانیوالے ٹورنامنٹ کے اہم میچ میں ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مسعود انور، ممبر آرگنائزنگ کمیٹی بابر شاہ سمیت دیگر نے بھی شرکت کی ۔

میچ میں یو سی 17کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20اووز میں 9وکٹوں کے نقصان پر غلام فرید کی 56رنز کی بدولت 132رنز بنائے ۔

(جاری ہے)

یو سی 20کی طرف سے شہزاد عباسی نے 19رنز دیکر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ عثمان بٹ ، ناصرمحمود اور فرقان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ۔ جواب میں یو سی 20نے مطلوبہ ہدف 16ویں اوور میں 5وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ۔ یو سی 20کی طرف سے محمد اسامہ نے 42، وقار ملک 24،شہزاد عباسی 17ارنز بنا کر نمایاں رہے ۔ شہزاد عباسی کو شاندار کارکردگی دکھانے پر میچ ٓف دی میچ قرار دیا گیا ، ٹیم کی شاندار کامیابی پر یو سی 20کے کوچ اور ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن بابر شاہ نے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ اگلے میچ میں بھی ٹیم فتوحات کا سلسلہ جاری رکھے گی ۔۔۔

متعلقہ عنوان :