Live Updates

بنی گالہ کی تعمیرات مسمار کرنے کا حکم، کیا عمران خان کی رہائش بھی زد میں آئے گی؟

بنی گالا غیر قانونی تعمیرا ت کیس میں محتسب رپورٹ کی کاپیاں بنی گالہ کے رہائشیوں کو فراہم کرنے کا حکم ، چیف جسٹس کی جانب سے کورنگ نالے کے اطراف کی تعمیرات بھی مسمار کرنے کا حکم

جمعرات 7 جون 2018 23:07

بنی گالہ کی تعمیرات مسمار کرنے کا حکم، کیا عمران خان کی رہائش بھی زد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) سپریم کورٹ نے بنی گالا میں تجاوزات پر ازخود نوٹس کی سماعت کرتے ہوئے محتسب رپورٹ کی کاپیاں بنی گالہ کے رہائشیوں کو فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ بنی گالہ میں تجاوزات سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ کورنگ نالے کے اطراف تعمیرات مسمار کردیں ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ بعض رہائشیوں نے وفاقی مختسب سے رجوع کیا ہے، مختسب سے رجوع کرنے والوں نے سرکاری زمین پر قبضہ کر رکھا ہے، عدالت نے حکم دیا کہ مختسب رپورٹ کی کاپی رہائشیوں کو فراہم کی جائیں، عدالت نے ریمارکس دئیے کہ رہائشی چاہیں تو اعتراضات داخل کر سکتے ہیں، مزید کوئی التوائ نہیں دیا جائے گا، سارا سیوریج کورنگ نالے میں پھنکا جارہا ہے بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت چوبیس جون تک ملتوی کردی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات