مجھے سیاست میں آنے کا کوئی شوق نہیں میں خود کو شوبز تک ہی محدود رکھوں گی آفر ین

جمعرات جون 23:17

مجھے سیاست میں آنے کا کوئی شوق نہیں میں خود کو شوبز تک ہی محدود رکھوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) اداکارہ آفر ین نے کہا ہے کہ مجھے سیاست میں آنے کا کوئی شوق نہیں میں خود کو شوبز تک ہی محدود رکھوں گی۔

(جاری ہے)

لاہور میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے آفر ین نے کہا کہ سیاست وہ کریں جو سیاست کر رہے ہیں اور ویسے بھی میں سمجھتی ہوں جس کام کے بارے میں تجربہ نہ ہو وہاں ٹانگ اڑانے سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا بلکہ مشکلات ہوتی ہیں خدا کا شکر ہے کہ میں شوبز میں کامیاب جا رہی ہوں اس لئے میں اپنی توجہ شوبز پر ہی مرکوز رکھوں گی۔۔

متعلقہ عنوان :