ترکی؛دہشتگردی پروپیگنڈے کے الزام میں قید 14 طالبعلم رہا

جمعرات 7 جون 2018 23:31

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) ترکی میں دہشتگردی پروپیگنڈا پھیلانے کے الزام میں جیل میں قید 14 طالب علموں کو رہا کردیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ترکی کی عدالت میں دہشتگردی پروپیگنڈا پھیلانے کے الزام سے متعلق کیس کی پہلی سماعت ہوئی،دورانِ سماعت جج نے جیل میں قید 10 مردوں اور 4 خواتین کو چھوڑنے کے احکامات جاری کر دیئے۔کیس کے دیگر 8ملزمان پہلے ہی رہائی پاچکے ہیں،تاہم 22 طالب علموں پر اب بھی الزام عائد ہیں اورانہیں کچھ پابندیوں کا بھی سامنا ہے۔عدالت نے کیس کی اگلی سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے،الزامات ثابت ہونے پرملزمان کو 5 سال تک جیل کی قید ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :