راولپنڈی، دونوں کنٹونمنٹس بورڈ کے اہلکار مذکورہ افراد خود ریڑھیاں وغیرہ پیسے لے کر لگواتے ہیں،محمد ابراہیم قاضی

سینئر افسران کی ملی بھگت سے سپروائزر عدیل ‘ اخلاق ‘ ملک مختار ‘ نزاکت ‘ندیم وغیرہ نے عرصہ دراز سے کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے، نائب صدہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن

جمعرات 7 جون 2018 23:19

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ ٹاہلی موہری کے رہائشی اور ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے نائب صدر محمد ابراہیم قاضی نے کہا ہے کہ دونوں کنٹونمنٹس بورڈ کے اہلکار مذکورہ افراد خود ریڑھیاں وغیرہ پیسے لے کر لگواتے ہیںاور جو شخص ان کو منتھلی نہ دے ا سکی ریڑھی اٹھا کر لے جاتے ہیں اور پھر بلیک میل کرتے ہیں بھاری رقم لے کر ریڑھی واپس کر دیتے ہیں مذکورہ اہلکار سینئر افسران کی ملی بھگت سے سپروائزر عدیل ‘ اخلاق ‘ ملک مختار ‘ نزاکت ‘ندیم وغیرہ نے عرصہ دراز سے کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے اور مزدور طبقہ جن میں دیہاڑی دار مزدور ‘ ریڑھی والے ‘رکشہ والے افراد کے علاوہ دوکاندار حضرات بھی ان لوگوں کے شکنجے میں بری طرح پھنسے ہوئے ہیں مجھے بطور نائب صدر اس کرپٹ مافیا کنٹونمنٹ بورڈ والوں کی بہت سی شکایات موصول ہوئی ہیں اور یہ غریب لوگ ان افراد کو منتھلی (ماہانہ بھتہ ) وغیرہ دے کر عاجز آ چکے ہیں او ران غریب لوگوں کے لئے اپنے خاندان بیوی بچوں کے لئے روزی کمانا محال ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ مذکورہ افراد خود ریڑھیاں وغیرہ پیسے لے کر لگواتے ہیںاور جو شخص ان کو منتھلی نہ دے ا سکی ریڑھی اٹھا کر لے جاتے ہیں اور پھر بلیک میل کرتے ہیں بھاری رقم لے کر ریڑھی واپس کر دیتے ہیں جو کہ غریب دیہاڑی دار لوگوں کے ساتھ ظلم اور زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ کینٹ کے علاقوں میں تجاوزات بڑھ رہی ہیں مذکورہ افراد ماہانہ کروڑوں روپے اکٹھے کرتے ہیں اور نیچے سے اوپر تک تمام افسران کھاتے میں جاتے ہیں یہ غریب عوام کا خون چوس رہے ہیں اور ان غریب عوام کی کوئی شنوانی نہ ہے یہ افراد اب عاجز آ چکے ہیں اور 22 نمبر چونگی ‘کلمہ چوک ‘ ڈھوک سیداں روڈ ‘ ٹینچ بھاٹہ ، مصریال روڈ، ڈھیری حسن آباد کے علاوہ کینٹ کے دیگر علاقے بھی ان افراد کی ظلم و زیادتی کا شکار ہیں انہوں نے ڈی جی کنٹونمنٹ بورڈ ، اسٹیشن کمانڈر،سی ای او راولپنڈی اور سی ای او چکلالہ کینٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان مذکورہ افراد اور اس مکروہ دھندے میں ملوث افسران کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :